حسین خواب محبّت کے بقلم ملیحہ چودھری
ایک حسین خواب محبّت کا ' چھن سے ٹوٹنا کیسا لگتا ہے __؟ وہ خواب جس میں ساتھ جینے مرنے دکھ سکھ خوشی غم ہر لمحوں میں جینے کے وعدے پور پور کھلی آنکھوں سے ان خوابوں کی سیج سجائی ہو تو جب یہ ٹوٹتے ہے کیسا محسوس ہوتا ہے _؟ کبھی محبّت کے خواب سجانے سے پہلے سوچا ہے جب یہ ٹوٹے پھوٹے گے تُم کو ریزہ ریزہ کر دے گے تمہارے وجود کو ظاہری طور سے نہیں بلکہ ذہنی اندرونی جسم کے اُس مقام کو شکست دے گے اُس مقام کو زخمی کر دے گے جنکا علاج شروع ہونے سے پہلے ہی لا علاج بن گیا ہو جنکو جوڑنا تو دور بلکہ اُنکو تُم ایک ہنسی جو تمہاری خوشی سے اس ٹوٹے دل سے لبوں پر تبسّم کی وجہ بنی ہو تو کیا سچ میں یہ دلِ تبسّم بن جائے گی ___؟ نہیں!!! ہرگز بھی نہیں مجھے نہیں لگتا کوئی دل سے شکست کھا کر کبھی دل سے مسکرایا بھی ہو
سوتے میں خواب دیکھنا وہ بھی نا مکمّل
جاگتے میں خواب دیکھنا وہ بھی نا مکمّل
پتہ ہے یہ کیوں کہا میں نے __؟ کیونکہ خوابوں کو کسی بھی صورت میں دیکھ لو اٹھتے بیٹھتے آنکھیں موند کر یا آنکھیں کھول کر یہ پھر بھی مکمل نہیں ہوتے انکی ہر صورت بھیانک ہوتی ہے یہ ایک خوبصورت دنیا سے روشناس ضرور کرواتی ہے لیکن انکا ٹوٹ جانا اُس سے کہیں زیادہ بھیانک دنیا میں لا پٹکتا ہے۔ جو لوگ محبّت کے حوالے سے محبوب کی چاہ میں حسین خواب محبّت کے دیکھتے ہیں نہ اُنکے لیے اس محبّت سے شکشت کھانے کے بعد بھی یقین کرنا بہت مشکل مراحل ہوتا ہے وہ روز ٹوٹتے ہے روز سینچ سينچ کر خود کو جوڑتے ہے اور پھر ریزہ ریزہ ہو کر دوبارہ ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں۔ محبّت کوئی بازار میں بکتا پھل تو نہیں جو ایک خراب نکلا تو دوسرا خرید لیا یہ تو زندگی میں پہلی بار ہوتی ہے اور زندگی کی آخری ہار بن جاتی ہے
پھر ٹوٹنے والے کو کوئی سروکار نہیں
پھر اسکو کوئی بھی اپنا نہیں لگتا
ساری دنیا ایک شکشت کے چکّر میں اسکو دھوکے باز لگتی ہے
پھر دنیا اجڑتی ہے یا سونرتی ہے کوئی فرق نہیں پڑتا
پھر کوئی اُسکے سامنے روتا ہے یا ہنستا ہے کوئی مطلب نہیں
یا پھر جنازے کی صورت میں خاک ہو جاتا ہے یہ آخری منزل محبّت کی
پر محبّت میں ہار ہر صورت ملنی ہے ضرور تمہیں
✍🏼 بقلم ملیحہ چودھری💞
Alfia alima
16-Sep-2022 03:30 PM
بہت خوبصورت👌👌
Reply
Reyaan
17-Apr-2022 09:52 PM
Very nice 👍🏼
Reply
Sobhna tiwari
15-Apr-2022 09:00 PM
👍🏻👍🏻👍🏻
Reply